ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کیرلہ حکومت کا غریب خاندانوں کو مفت میں انٹرنیٹ کنکشن دینے کااعلان

کیرلہ حکومت کا غریب خاندانوں کو مفت میں انٹرنیٹ کنکشن دینے کااعلان

Fri, 03 Mar 2017 21:21:09    S.O. News Service

تروننت پورم،3/ مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کیرالہ حکومت نے ریاست میں 20لاکھ غریب خاندانوں کو مفت میں انٹرنیٹ کنکشن دئیے جانے کا اعلان کیا ہے، اسمبلی میں جمعہ کو 2017-18کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ تھامس اسحاق نے اس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کو لوگوں کے حقوق کی طرح بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اب انٹرنیٹ لوگوں کے لیے حق کی طرح ہو گا اور 18ماہ کے اندر ’کے‘ فون نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ گیٹ وے قائم کیا جائے گا،جس کی لاگت 1000کروڑ روپے آئے گی۔وزیر خزانہ اسحاق نے کہاکہ بیس لاکھ غریب خاندان مفت انٹرنیٹ حاصل کر سکیں گے، جبکہ دوسروں کو کم قیمت پر یہ دیا جائے گا۔
 


Share: